آزاد کشمیر میں سب سے پہلی گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنیوالی معرف ماہر تعلیم محترمہ حمیدہ میر میرپور میں انتقال کر گئیں۔
حمیدہ میر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلیال میں اپنے تدریسی سفر کا آغاز کیا،حمیدہ میرنے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلیال میں دس سال تک بطور پرنسپل نہایت عمدگی سے خدمات انجام دیں اور اس کے علاوہ میرپور کے دیگر تعلیمی اداروں میں بھی اسی عہدے پر فائز رہ کر نمایاں کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اٹک، بہادر شہری نے اپنی جان کی قربانی دے کر کئی جانیں بچالیں
بعد ازاں وہ کوٹلی میں ڈائریکٹر ایجوکیشن کے منصب پر ایک دہائی تک فائز رہیں، جہاں انہوں نے شعبہ تعلیم کی ترقی میں اہم خدمات سرانجام دیں۔
محترمہ حمیدہ میر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ آزاد کشمیر کی پہلی خاتون تھیں جنہوں نے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی، اور یوں انہوں نے آنے والی نسلوں اور خواتین کے لیے نئی راہیں ہموار کیں۔انہوں نے اپنی پوری زندگی میرپور میں گزاری اور وہیں سپردِ خاک ہوئیں۔
حمیدہ میر نے اپنی پوری زندگی میرپور میں گزاری اور نئی نسل خصوصاً خواتین کیلئے عملی مثال بن کر رہیں۔ 90 برس کی عمر میں ان کا انتقال صرف ایک شخصیت کا نہیں بلکہ آزاد کشمیر کی تعلیمی تاریخ کے ایک روشن باب کا اختتام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹینس کی دنیا کا ایک عہد تمام! لیجنڈری آسٹریلوی کھلاڑی مال اینڈرسن انتقال کر گئے
مرحومہ ضلع کوٹلی میں 26 جولائی 1984 سے 16 جولائی 1990 تک بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں خدمات انجام دیتی رہیں۔
مرحومہ کی نمازجنازہ گزشتہ شب کھمبال میرپور قبرستان میں ادا کی گئی جس میں سیاسی وسماجی رہنمائوں نے شرکت کی۔




