حویلی: پاک فوج کے جوان حوالدار سید رضوان حیدر فوجی اعزاز کیساتھ سپردِ خاک

کہوٹہ(کشمیر ڈیجیٹل)ضلع حویلی کے گاؤں جبی سیداں سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے بہادر سپاہی سید حوالدار رضوان حیدر ایک المناک ٹریفک حادثے میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

شہید حوالدار رضوان حیدر کی المناک وفات کا سن کر علاقے میں کہرام مچ گیا، علاقے بھر میں غم کی لہر دوڑا گئی۔ رضواں بخاری چھٹی پوری کرنے کے بعد ڈیوٹی کے کے لیے جا رہے تھے کہ ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں جام شہادت نوش کر گئے۔

شہید سید رضوان حیدر بخاری کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گائو جبی سیداں میں ادا کی گئی، پاک فوج کے افسران، جوانوں، عمائدینِ علاقہ اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کی تجاویز احمقانہ ہیں، جنگ بندی دم توڑ رہی ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی ییش کی۔ شہید کوجنازہ گاہ میں فوجی اعزاز کے ساتھ پہنچایا جبکہ بعد ازاں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق شہید رضوان بخاری کو سی ایم ایچ راولپنڈی لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے۔۔ راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم رشتہ داروں نے ترنول میں شہید کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ڈیڈ باڈی کو جبی سیدں روانہ کردیا۔

شہید رضوان بخاری کو اپنے آبائجی گاؤں جبی سیداں لے جایا گیا جہاں پر ان کی نماز جنازہ سابق صدر معلم سید زین العابدین بخاری نے پڑھائی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جویریہ زبیر قتل کیس: عدالت العالیہ نے نو ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کر دیں

بعد ازاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا پاک فوج کے دستے نے شہید رضوان بخاری کو سلامی پیش کی مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا

پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے شہید کے والد شوکت بخاری کوقومی پرچم پیش کیا ۔شرکاء نے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

Scroll to Top