جویریہ زبیر قتل کیس: عدالت العالیہ نے نو ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کر دیں

جہلم ویلی کے مشہورِ زمانہ جویریہ زبیر قتل کیس میں ایک بڑی قانونی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں عدالت العالیہ نے سیشن کورٹ جہلم ویلی سے ضمانتیں حاصل کرنے والے تمام نو ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کر دی ہیں۔

قاضی آباد سے تعلق رکھنے والے جویریہ زبیر قتل کیس کی سماعت عدالت العالیہ کے جج جسٹس اعجاز احمد خان نے کی۔ فریقین کے مابین تفصیلی بحث کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے نو ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کا حکم دیا۔ فیصلے کے فوری بعد کمرہ عدالت میں موجود تمام نو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں تحصیل قاضی امورِ دینیہ قاضی ابرار بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جویریہ زبیر بخاری کیس میں اہم پیشرفت، 2 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم:

واضح رہے کہ ان نو ملزمان نے اس سے قبل سیشن کورٹ جہلم ویلی سے ضمانتیں حاصل کی تھیں، جنہیں عدالت العالیہ نے آج سماعت کے بعد منسوخ کر دیا ہے۔ تحصیل قاضی سمیت گرفتار ہونے والے تمام نو ملزمان کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

Scroll to Top