نیلم،جاگراں میں جیپ حادثے کا شکار،2خواتین سمیت4افراد جاں بحق

وادی نیلم کے علاقے جاگراں بٹ گراں روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک جیپ حادثے میں 2خواتین سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حادثہ جیپ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گرنے کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہراہ سرینگر پر ٹریفک کا المناک حادثہ ، گاڑیاں الٹ گئیں ،متعدد مسافر شدید زخمی

جاں بحق ہونیوالے افراد میں20سالہ منیر ولد بشیر الل ہساکنہ بٹگراں جاگراں ،65سالہ نذیر احمدولدعلی احمد ساکنہ بٹگراں جاگراں ،35 سالہ پرویز زوجہ لال حسین ساکنہ بٹگراں جاگراں،35سالہ شرینہ بی بی زوجہ عتیق شامل ہیں۔

40سالہ کامران ولد گلزمان،14سالہ نقاش ولد لال حسین زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ڈی ڈی ایم اے نیلم کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی، حادثے کی وجوہات کا معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل نے بنیان مرصوص تقریب میں قومی عزم، اتحاد اور استقامت کا عملی مظاہرہ پیش کیا

آزادکشمیر اور خاص کر نیلم والی میں سڑکیں خستہ حال اور دشوار گزار ہونے کے باعث آئے روز گاڑیاں حادثے کا شکار ہوتی ہیں۔

Scroll to Top