کشمیری مسلمان

’’ بنیان مرصوص ‘‘ کو ایک سال مکمل ہو نے پر سری نگر سے کشمیری نوجوان کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کیلئے جذباتی پیغام

پاکستان میں جشن بھارت میں سوگ کا سماں، کشمیری نوجوان’’ بنیان مرصوص ‘‘کی خوشیوں میں شریک ہیں، کشمیر کی آزادی کی اُمید فیلڈ مارشل سید عاصم منیر۔  ’’بنیان  مرصوص ‘‘ کو ایک سال مکمل ہو نے پر سری نگر سے کشمیری نوجوان نے تمام پاکستانی بہن بھائیوں  مبار کباد دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا تھا ۔

کشمیری نوجوان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کےلئے جذباتی پیغام میں کہا کہ آپ کی قیادت میں پاکستانی افواج نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی ہے ۔

اُن کےرافیل سمیت 8طیارے مار گرائے ۔ ہیڈ کوارٹرز تباہ کیے، ایئر بیسز بھی اُڑائے۔ بھارت کا اتنا نقصان ہوا کہ  وہ آج تک بھلا نہ سکا ۔

بھارت جتنا مرضی جھوٹ بول لے دنیا کے سامنے یہی حقیقت ہے ، پچھلے دس دن سے پاکستان میں جشن منایا جا رہا ہے اور انڈیا میں سب سنسان، بالکل سوگ کا سماں ہے ۔

عاصم بھائی میری یہ دعا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آپ ہمیں ان بے غیرت حکمرانوں سے آزاد کرائیں گے ، آج پورا جموں و کشمیر آپ کی طرف دیکھ رہا ہے ۔

Scroll to Top