عباسپور( کشمیر ڈیجیٹل) عباسپور کے گاؤں ہرکڑیاں اور بیڑی کے عوام کیلئے خوشخبری، صدر تحریک انصاف عباسپور قاضی ثاقب شمیم نے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا۔ علاقے کے باسیوں کو درپیش سفری مشکلات کے پیش نظر انہوں نے اپنی ذاتی جیب سے سڑک کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔
ہرکڑیاں اور بیڑی کا شمار ان دیہی علاقوں میں ہوتا ہے جہاں بنیادی سہولیات کا فقدان عرصہ دراز سے ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا تھا۔ خاص طور پر سڑک کی خستہ حالی اور ٹرانسپورٹ کی مشکلات نے مقامی لوگوں کی زندگیوں کو مزید مشکل بنا دیا تھا۔
شدید بارشوں میں راستے ناقابلِ عبور ہو جاتے تھے جس کی وجہ سے بیماروں کو ہسپتال لے جانا، بچوں کا سکول جانا اور عام سفری ضروریات پوری کرنا کسی چیلنج سے کم نہ تھا۔
عوامی مطالبے کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدام نہ ہونے کے بعد قاضی ثاقب شمیم نے ذاتی وسائل سے سڑک کی تعمیر کا بیڑا اٹھایا۔
اس موقع پر قاضی ثاقب شمیم نے کہا کہ عوام کی خدمت ان کا مشن ہے اور وہ اپنے علاقے کے لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔عوام علاقہ نے قاضی ثاقب شمیم کے اقدامات کو سراہا ہے۔
یاد رہے کہ آزادکشمیر کے ہر دوسرے گائوں میں لوگ اپنی مدد آپ یا مخیرحضرات کے تعاون سے سڑکیں وغیر تعمیر کرتے ہیں جبکہ حکومت کی طرف سے تعمیراتی کام مکمل ٹھپ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انوارالحق کے الزامات بے بنیاد،پی ٹی آئی آزادکشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کو الیکشن لڑنے کی دعوت