امکان

آزادکشمیر: تیزہواؤں، گرج چمک کیساتھ بارش ،طغیانی،لینڈ سلائیڈنگ، الرٹ جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں10سے مئی کے دوران تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کاا مکان ہے ۔

بارش کے حوالے سے متعلقہ اداروں نے الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو انتباہ جاری کردیا گیا ہے ۔

صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے

پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، کرم، اورکزئی، خیبر، باجوڑ، مہمند، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک میں بھی بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ،یاسر بٹ،چوہدری یسین کا افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش

الرٹ میں بتایا گیا کہ بارشوں کے باعث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

بارشوں کے باعث چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، ایبٹ آباد اور کوہستان میں فلیش فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث میدانی علاقوں پشاور، مردان اور نوشہرہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے اور شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:انتخابی اتحاد پر قیادت کا مشکور ،مولانا سعید یوسف،تمام حلقوں میں حکمت عملی طے کرینگے،چوہدری یٰسین

پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ تیز ہواؤں اور ژالہ باری سے کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلزکو نقصان کا اندیشہ ہے۔

صوبے بھر میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے لہٰذا کسانوں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی جاتی ہے۔

Scroll to Top