امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان 3 روزہ جنگ بندی طے پانے کا اعلان کردیا ۔
امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان 9، 10 اور 11 مئی کو جنگ بندی رہے گی ۔ اس دوران روس اور یوکرین دونوں ملکوں میں یومِ فتح کی تقریبات ہوں گی ۔
یہ بھی پڑھیں:بڑی پیشرفت، روسی صدر نے یوکرین کو جنگ بندی کی پیشکش کردی
ٹرمپ نے کہا کہ یہ دن دوسری عالمی جنگ میں سوویت یونین کی فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے ، جس میں یوکرین اور روس ساتھ تھے ۔
امریکی صدر ٹرمپ نے لکھا ہے کہ جنگ بندی کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان ایک ایک ہزار قیدیوں کا تبادلہ بھی ہوگا ۔
ٹرمپ کے مطابق اس جنگ بندی کی درخواست انہوں نے کی تھی جس سے روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی دونوں نے اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام ،حملوں پر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، سینٹ کام
امریکی صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ یہ جنگ بندی دونوں ملکوں کے درمیان طویل جنگ کے خاتمے کی ابتدا ہو گی۔ روس یوکرین تنازعے کے حل کے لی مذاکرات جاری ہیں اور ہم روز بروز اس جنگ کے خاتمے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے بھی یوکرین کو 9مئی کیلئے جنگ بندی کی پیشکش کی تھی۔
یاد رہےکہ روس اور یوکرین کی جنگ سالوں سے جاری ہے اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کے باجود مکمل جنگ بندی نہں ہوسکی ہے۔




