پی ٹی آئی آزاد کشمیر کارکنوں کا اسلام آباد میں احتجاج، پارلیمانی بورڈ نامنظور کے نعرے

اسلام آباد: تحریک انصاف آزاد کشمیر کے عہدیداروں اور کارکنوں نے اسلام آباد میں بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائش گاہ کے قریب پارک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ احتجاج آزاد کشمیر انتخابات کے پارلیمانی بورڈ میں نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کیے جانے کے خلاف ریکارڈ کرایا گیا۔

احتجاجی مظاہرے کی قیادت ممبر اسمبلی چوہدری مقبول گجر، راجہ منصور اور دیگر نظریاتی رہنماؤں نے کی۔ مظاہرے میں قاضی اسرائیل، شمائلہ حیدر، راجہ الیاس، ڈاکٹر سفیان اور محمد اقبال سمیت آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نظریاتی کارکنان اور تنظیمی عہدیداران کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 کی قیمتیں اور نئی وارنٹی پالیسی جاری

نعرے اور مطالبات:

کارکنان کی جانب سے پارلیمانی بورڈ نامنظور کے نعرے بلند کیے گئے۔ مظاہرین نے پارٹی قیادت سے واضح مطالبہ کیا کہ پارلیمانی بورڈ میں نظریاتی رہنماؤں کو بھرپور نمائندگی دی جائے اور انہیں فیصلہ سازی کے عمل سے باہر نہ رکھا جائے۔

پریس کانفرنس کا التواء:

پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے موقف میں واضح کیا کہ بیرسٹر گوہر علی خان کی یقین دہانی پر دو روز قبل پریس کانفرنس ملتوی کی گئی تھی، تاہم فیصلوں میں نظریاتی ورکرز کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے جس پر کارکنان میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

سابقہ احتجاج کی تاریخ:

یہ پہلا موقع نہیں کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے کارکنان نے پارلیمانی بورڈ کے خلاف آواز اٹھائی ہو۔ اس سے قبل بھی کارکنان پارلیمانی بورڈ کے فیصلوں پر احتجاج ریکارڈ کرا چکے ہیں، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ نظریاتی کارکنوں میں پارٹی قیادت کے رویے پر تحفظات گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

Scroll to Top