جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل/عمر بھٹی راجپوت )یونین کونسل سراں میں ضلعی سیکرٹری جنرل زین گیلانی ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر ایک اہم، بھرپور اور تاریخی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،
کارنر میٹنگ میں نائب صدر و امیدوارِ اسمبلی سید ذیشان حیدر نے خصوصی شرکت کی اور ایک جامع و ولولہ انگیز خطاب کیا۔
کارنر میٹنگ میں اہلیانِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور غیر معمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی اور ن لیگی کارکنوں نے بھی شرکت کرکے ذیشان حیدر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا
کارنر میٹنگ میں موجود شرکاء نے ہاتھ بلند کر کے سید ذیشان حیدر اور زین گیلانی ایڈوکیٹ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا
جبکہ درجنوں افراد نے باقاعدہ طور پر اپنی حمایت کا اعلان بھی کیا۔ عوامی شرکت اور اعتماد کا یہ اظہار اس بات کی واضح عکاسی کرتا ہے کہ علاقہ مکین اب دیانتدار اور مخلص قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت آبی جارحیت سے باز نہ آیا تو بگلیہار ڈیم کو نشانہ بناسکتے ہیں،رانا ثناء اللہ کا انتباہ
اپنے خطاب میں سید ذیشان حیدر نے کہا کہ آنے والے انتخابات ایک فیصلہ کن مرحلہ ہیں، جہاں عوام کو کرپٹ مافیا اور فرسودہ سیاست کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہونا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اور ان کی ٹیم جہلم ویلی کی حقیقی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی، نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع اور علاقے کی مجموعی خوشحالی کے جامع منشور کے ساتھ میدان میں اترے ہیں۔
دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جدوجہد محض اقتدار کے حصول کے لیے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے محفوظ، خوشحال اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی طاقت کے ذریعے بدعنوان عناصر کو شکست دے کر ایک نئی، شفاف اور عوام دوست قیادت کو آگے لایا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ رکوانے والی دنیا کی طاقتور شخصیت ہیں،ہسپانوی جریدے کا اعتراف
شرکاء نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ انتخابی مہم میں بھرپور کردار ادا کریں گے اور گھر گھر جا کر عوام کو اس مثبت تبدیلی کے پیغام سے آگاہ کریں گے۔
آخر میں سید ذیشان حیدر نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، نوجوانوں کے جذبے، بزرگوں کی دعاؤں اور عوامی اعتماد سے کامیابی حاصل کر کے علاقے کی تقدیر بدل دی جائے گی۔




