حکومتِ پاکستان نے میجر جنرل (ر) کاشف آزاد راجہ کو ایف پی ایس سی ممبر تعینات کر دیا

بھمبر: ضلع بھمبر کے باسیوں کے لیے خوشی اور فخر کی خبر آئی ہے۔ علاقے کی معروف شخصیت میجر جنرل (ر) محمد کاشف آزاد راجہ ہلالِ امتیاز ملٹری کو وفاقی حکومت نے ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے اہم عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔

کیبنٹ سیکرٹریٹ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن حکومتِ پاکستان کی طرف سے اس تقرری کا باقاعدہ سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ میجر جنرل (ر) محمد کاشف آزاد راجہ اگلے تین سال تک فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں بطور ممبر قومی خدمت انجام دیتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق کی پہلی سالگرہ، نڑول اسٹیڈیم میں رنگا رنگ جشن کی تیاری، نامور گلوکاروں کی پرفارمنس

یہ خوشخبری ملتے ہی آبائی گاؤں پنجیڑی سمیت پورے ضلع بھمبر میں مسرت کی فضا چھا گئی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے ضلع بھمبر کے لیے ایک بڑے اعزاز کی حیثیت رکھتی ہے۔دعا ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے، ان کا حامی و ناصر ہو اور تمام اہلِ پاکستان، علاقہ بھمبر اور پاک افواج کی حفاظت اور مدد فرمائے۔ آمین۔

مزید پڑھیں: مبہم اشتہار پر بھرتیاں ،آزادکشمیر ہائیکورٹ کا سخت ایکشن،سیکرٹریز کو طلب کرلیا