پی ایس ایل کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پانے والے آزادکشمیر کے ہونہارسپوت سفیان مقیم نے اپنا ایوارڈ محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے نام کردیا۔
پی ایس ایل 11 کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی سفیان مقیم نے اپنی کامیابی کو ملک کے عظیم سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے منسوب کر کے سب کے سر فخر سے بلند کر دئیے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے سفیان کے اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم پی ایس ایل 11کے بہترین بیٹر،سفیان مقیم پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار
یاد رہےکہ پشاور زلمی کے سفیان مقیم پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرارپائے،پاکستان سپر لیگ کے بہترین بولر سفیان مقیم کو فضل محمود کیپ دی گئی، سفیان مقیم نے ایونٹ میں 22 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
یاد رہے کہ 15نومبر 199 کو پیدا ہونیوالے سفیان مقیم کا تعلق آزادکشمیر کے ضلع سدھنوتی (پلندری) کی تحصیل بلوچ بیٹھک سے ہے۔
سفیان مقیم نے ڈپلومہ آف الیکٹریکل انجینئرنگ (ڈی ای ای) کر رکھا ہے۔سفیان نے پاکستان ٹیم کیلئے ٹی20 فارمیٹ میں اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو تین اکتوبر 2023 کو ہانگ کانگ کے خلاف کیا تھا۔ اس سے قبل بھی سفیان مقیم پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
سفیان مقیم کشمیر پریمیئر لیگ( کے پی ایل) میں باغ سٹالنز اور میرپور رائلز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11 فائنل: پشاور زلمی نے حیدر آباد کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
میڈیا رپورٹس کے مطابق سفیان مقیم نے کرکٹ کی شروعات اپنے بچپن میں ہی کر لی تھی اور سفیان پانچویں جماعت سے کرکٹ کھیل رہا ہے۔
سفیان کو والد نے راولپنڈی میں ایک اکیڈمی میں داخل کروایا، وہاں سے ٹرینگ لینے کے بعد سفیان کے پی ایل میں سلیکٹ ہوااور2023میں پی ایس ایل کے لیے سلیکشن ہو ئی تھی۔
سفیان مقیم زمبابوے کے خلاف 2.4 اوورز میں 3رنز کے بدلے 5وکٹیں حاصل کر نےریکارڈ بھی قائم کرچکے ہیں۔



