چوٹی

ساجد علی سدپارہ کا ایک اور بڑا کارنامہ، بلند چوٹی ماؤنٹ مکالو سر کر لی

پاکستان کے نامور کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے ایک اور شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مکالو کو سر کر لیا ہے ۔

نیپال میں واقع اس بلند و بالا چوٹی کی اونچائی 8,845 میٹر ہے اور اسے دنیا کی مشکل ترین چوٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ساجد سدپارہ نے صبح تقریباً پانچ بجے چوٹی تک رسائی حاصل کی، جہاں پہنچنا کسی بھی کوہ پیما کیلئے غیر معمولی چیلنج ہوتا ہے ۔

ماؤنٹ مکالو اپنی خطرناک ساخت، تیز ڈھلوانوں، برفانی طوفانوں اور اچانک بدلتے موسم کی وجہ سے کوہ پیماؤں کیلئے ایک سخت امتحان سمجھا جاتا ہے ۔ تاہم ساجد سدپارہ نے شدید سردی، تیز ہواؤں اور دشوار گزار راستوں کے باوجود غیر معمولی حوصلے، مہارت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ سنگ میل عبور کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ساجد سدپارہ نے 7ویں بلند ترین چوٹی بغیر آکسیجن کے سر کر لی

ان کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ نہ صرف جسمانی طور پر مضبوط ہیں بلکہ ذہنی طور پر بھی انتہائی پختہ ارادے کے مالک ہیں۔یہ ساجد سدپارہ کے کیریئر کی دسویں چوٹی ہے جو 8 ہزار میٹر سے بلند ہے، جو کسی بھی کوہ پیما کے لیے ایک بڑی اور قابلِ ذکر کامیابی سمجھی جاتی ہے ۔

اس سے قبل بھی وہ کئی بلند چوٹیوں کو بغیر اضافی آکسیجن اور محدود سہولیات کے ساتھ سر کر چکے ہیں، جو انہیں دنیا کے ممتاز اور باصلاحیت کوہ پیماؤں کی صف میں کھڑا کرتا ہے۔ساجد علی سدپارہ معروف پاکستانی کوہ پیما مرحوم علی سدپارہ کے بیٹے ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی میں کئی اہم کارنامے سرانجام دیے اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ۔

ساجد سد پارہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نہ صرف ان کی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں بلکہ اپنی محنت اور لگن سے نئی تاریخ بھی رقم کر رہے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کوہ پیما سعد منور نےماؤنٹ ایورسٹ کو شمال کی جانب سے سر کر کے تاریخ رقم کر دی

ماؤنٹ مکالو کو سر کرنا یقیناً ایک بڑی کامیابی ہے، جو نہ صرف ساجد سدپارہ کی ذاتی جدوجہد کا نتیجہ ہے بلکہ یہ پورے پاکستان کے لیے بھی فخر اور خوشی کا باعث ہے ۔

Scroll to Top