شوکت جاوید

سیاسی وفاداریاں بدلنے والوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا، شوکت جاویدمیر

 چناری(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر میں عام انتخابات کی آمد آمد، سیاسی درجہ حرارت روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ، یہی صورت حال وادی چھم چناری حلقہ 7 لیپہ ویلی کی ہے جہاں پر شوکت جاوید میر کے دعوے نے بڑا تہلکہ مچا دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اُمیدوار اسمبلی حلقہ 7 لیپہ ویلی ترجمان حکومت شوکت جاوید میر کا پارٹی پی ایس ایف پیپلز یوتھ کے عہدیداروں کارکنوں کے ہمراہ یونین کونسل ہا نڑدجیاں گوجر بانڈی گرتھامہ کا ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر سابق اُمیدوار یوسی پاہل چوھدری وحید الحسن عزیر میر مقدس اقبال خواجہ کا واد ی چھم پہنچنے پر پیپلز یوتھ کے مرکزی رہنما آفتاب شاہین چوہدری عبد المجید چوہدری عزیز مدثر منظور سمیت درجنوں پارٹی رہنماؤں اور عوام علاقہ نے فقید المثال پرجوش استقبال ا ن کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالے گئے ۔

فضا جئے پاکستان زندہ آباد افواج پاکستان زندہ آباد بھٹو جئے بینظیر شھید جئے بلاول بھٹو جئے آصف علی زرداری جئے فریال تالپور جئے فیصل راٹھور جئے چوہدری ریاض جئے چوہدری لطیف اکبر جئے چوہدری یاسین جئے شوکت جاوید میر کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی شوکت جاوید میر چوہدری وحید الحسن مقدس اقبال عزیز میر کو ریلی کی شکل میں لے جایا گا ۔

اس موقع پر عوام علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار اسمبلی حلقہ 7 شوکت جاوید میر نے کہا کہ اقتدار کیلئے ہارس ٹریڈنگ ضمیر فروشی اور گرگٹ کی طرح رنگ بدل کر سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں نے ریاستی تشخص قومی وقار کا جنازہ نکال دیا اور اپنی نسلوں ووٹرز سپورٹرز کیلئے بدنما دھبہ بن چکے نظریاتی پیروکاروں پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت اور میری قوت ہیں جو ہر وقت کے فرعون سے ٹکرانے کا حوصلہ دیتے ہیں۔

وزیر تعلیم ابھی تک پیپلز پارٹی کے حصہ انکے خلاف کبھی منفی ریماکس نہیں دیئے تاہم انھیں آمنے سامنے کہا ہے کہ آپ اپنے آپ اور کارکنوں کو وینٹیلیٹر سے ہٹائیں دو ٹوک پالیسی دیں مخالفین کا مقابلہ سیاسی میدان میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نظریاتی پیروکاروں کی تربیت ہے ۔

شوکت جاوید میر نے کہا کہ اعتماد سازی سے دی جانے والی پارٹی پالیسیوں کے تابع ہر فیصلے کا غیر مشروط پابند ہوں لیکن مزارعین کا کردار بھی نبھانا نا ممکن ہے آس لئے وزیر تعلیم دیوان چغتائی کو کمزور اُمیدوار نہیں سمجھتا البتہ ان سے اقتدار کے عروج میں غلطیاں نہیں بلنڈر ہو چکے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شوکت جاویدمیر نے پیپلزپارٹی وادی لیپہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا

ان کے ساتھ ان کے دادا اور والد محترم کے دور سے چلنے والے مخلص ساتھیوں کو مفاد پرستی ابن الوقتی کی دیمک لگ چکی ہے شوکت جاوید میر نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی چار ماہ کی کارکردگی چار سالوں کے 3 وزرائے اعظم سے ایک ہزار گنا قابل ستائش بھی ہے باعث رشک بھی ۔

دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے اُمیدوار اسمبلی ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر نے کہا معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی کا ایک سال پاکستانی کشمیری قوم یا ملت اسلامیہ کیلئے نہیں دنیا بھر کی مہذب اقوام کا اعزاز ہے ۔

چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان عالمی برادری کا ریبر و رہنما ہے جو ہر پاکستانی کشمیری مرد و زن نوجوان نسل کی عزت و تکریم کی فلک بوس عمارت ہے ۔

وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے آزاد کشمیر میں افواج پاکستان سے عشرہ یکجہتی افواج پاکستان منانے کا فیصلہ کر کے بھارتی ایوانوں میں لرزہ طاری کر دیا اور نظریہ استحکام پاکستان کو پروان چڑھانے کا دانشمندانہ اقدام اٹھایا ۔

انھوں نے پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری ریاض کراچی سے کشمیر تک نظریاتی کارکنوں آواز بن چکے ہیں ان پر قیادت اور کارکنوں کا غیر متزلزل اعتماد ہے ۔

چوہدری وحید الحسن مقدس اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دنیا کے کم عمر وزیر اعظم منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کریں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کشمیری عوام کیلئے اُمید کی آخری کرن ہیں : شوکت جاوید میر

آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی لینڈ سلائیڈنگ وکٹری حاصل کرے گی ضلع ہٹیاں بالا کی دونوں نشستیں پیپلز پارٹی جیتے گی اور بڑے بڑے برج الٹا کر ضیا آمریت اور مشرف باقیات کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دے گی ۔

Scroll to Top