مظفرآباد: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر خان نے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ڈرپوک قرار دے دیا۔
مظفرآباد میں بیرسٹر افتخار گیلانی کے شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض سیاسی رہنما عوام کے سامنے آنے سے گھبراتے ہیں اور صرف بیانات تک محدود ہیں،اصل لیڈر وہ ہوتا ہے جو مشکل وقت میں عوام کے درمیان کھڑا رہے۔
یہ بھی پڑھیں: راجہ ذوالقرنین کی ن لیگ میں شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی، راجہ فاروق حیدر
انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاست میں جرات اور سچ بولنے والے لوگوں کی کمی ہے، جبکہ عوام اب ایسے نمائندوں کو مسترد کر رہے ہیں جو صرف ذاتی مفادات کے لیے سیاست کرتے ہیں۔
فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ جولائی کے دوسرے ہفتے میں الیکشن ہونگے نہیں ہونگے تو یہ سارے جائیں گے، کارکن افواہوں پر کان نہ دھریں الیکشن کی تیاری کریں، مسلم لیگ(ن) حکومت بنانے جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں 20روپے کا کارکن ہوں، میں کوئی قائد نہیں ہوں،مجھے کارکن کہلاتے فخر محسوس ہوتا ہے،ہم سب نوازشریف کے کارکن ہیں، غلام عباس سے بڑا لیڈر کوئی نہیں تھا آزادکشمیر کا وہ کہتے تھے میں 4آنے کا کارکن ہوں۔
حلفاً کہتا ہوںبجٹ پرساڑھے 4ارب کا کٹ لگا تولاہور نوازشریف کے پاس گیا ، نوازشریف نے مفتاح اسماعیل کو بلا کر کہا کہ نوازشریف نے پیسے دیئے ہیں کٹ نہ لگائو اور شام کو ہمیں وہ رقم مل گئی۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف جب وزیراعلیٰ پنجاب تھے ، انہوں نے ہمیں ڈیڑھ ارب بھیجے،ہم نے 75کروڑاخوت کو قرضوں کیلئے دیئے اور 75کروڑ سے سکالرشپ فنڈ قائم کیا۔
یہ بھی پڑھیں:وسطی باغ میں سیاسی ہلچل، امتیاز طاہر واپس ن لیگ میں شامل ہو گئے
راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیراعظم اپنے حلقے کیلئے ایک روپیہ اضافی نہیں لیا، سردار قیوم خان کی موجودگی میں سردار عتیق کو کہا تھا کہ ہم دارالخلافہ نہیں جانے دینا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا 2021کےالیکشن میں عوام نے ہم سے وفا نہیں کی،تقریب میں کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے پرجوش نعروں کے ساتھ اپنے قائد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مختلف شخصیات نے ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جماعت میں شمولیت بھی اختیار کی۔




