ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں کون ہڑپ کرتا رہا؟سینئروکیل وسماجی رہنما کے اہم انکشافات

مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل) سینئر وکیل وسماجی رہنما خواجہ اکبر ایڈووکیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیلی ویجز غیر ہنر مند ملازمین کی  حکومت کی طرف سے مقرر کردہ کم سے کم تنخواہ محکمہ مالیات پوری جاری کرتا تھا لیکن محکموں کے افسران گھوسٹ ملازمین یا جو ان کے اپنے یا سیاستدانوں کے گھروں میں کام کررہے تھے انہیں ادائیگی کرکے ہڑپ کررہے تھے۔

کشمیر ڈیجیٹل کو دیئے گئے خصوصی انٹرویومیں سینئر وکیل وسماجی رہنما خواجہ اکبر ایڈووکیٹ نے کہا کہ 2021میں نیلم شاردہ میں ایک قلی ملا جس نے مجھ سے کہا کہ میری تنخواہ بہت کم ہے،ہمیں سپورٹ کریں، ہم فیس بھی نہیں دے سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ قلی کے اپیل کرنے پر میں نے معاملہ پر کام شروع کیا تو معلوم ہوا ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین بنیادی تنخواہ سے محروم ہیں،اس پر میں نے ان کا کیس فری آف کاسٹ لڑنے کا فیصلہ کیا۔

تحقیق پر پتاچلا کہ حکومت ہر سال بجٹ میں بنیادی تنخواہ کا اعلان کرتی ہے اور اسی بنیاد پر محکموں کو بجٹ بھی جاری کیا جاتا ہے، محکمہ مالیات ڈیلی ویجز ملازمین کی پوری تنخواہ جاری کرتا رہا، افسران فیلڈ میں کام کرنیوالے مزدورں کے رقم کاٹ اپنےاور سیاستدانوں کے گھرون میں کام کرنیوالوں یا گھوسٹ ملازمین کے نام پر کھاتے رہے ہیں۔

سینئر وکیل نے بتایا کہ 2021میں جب کیس دائر کیا اس وقت بنیادی تنخواہ 20 ہزار روپے ماہانہ تھی ، بیلداروں کا کیس بھی شامل ہوا اور 2022 میں بھی پٹیشنز دائر کیں اور 4 سال کے بعد ملازمین کے حق میں فیصلہ آیا۔

انہوں  نے کہا کہ کیس کے دوران محکموں کی طرف سے پٹیشنرز( چھوٹے ملازمین ) پر دبائو ڈالا گیا حتی کہ مجھے بھی آپروچ کیا گیا اور کہا گیا کہ ان ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا جائیگالیکن میں نے ملازمین سے کہا آپ ڈٹے رہیں ، فارغ کیا گیا تو وہ کیس بھی میں فری میں لڑوں گا۔

انہوں نے کہا 21 فروری 2025 میں عدالت عالیہ آزادکشمیر نے ہدایت جاری ہے کہ 3 ماہ کے اندار ملازمین کو 37 ہزار ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی کی یقینی بنائی جائے اور 2021 سے بقایاجات بھی ادا کئے جائیں۔

خواجہ اکبر ایڈووکیٹ نے کہا کہ اداروں نے 3 ماہ میں ملازمین کو پوری تنخواہیں نہ دیں تو پھر عدالت سے رجوع کرونگا اور ملازمین کو انصاف دلائوں گا۔عدالت عالیہ نےبہترین فیصلہ دیا جس سے ہزاروں افراد مستفید ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی آزادکشمیر کی تنظیم سازی، مبارک حیدر کا سیکرٹری جنرل پریکطرفہ ٹریفک چلانے کاالزام

Scroll to Top