اسلام آباد: اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچوں اور شریکِ حیات کے لیے تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا ہے۔
اس اسکیم کے تحت انٹرمیڈیٹ، گریجویشن (ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، انجینئرنگ) اور ماسٹرز یا ایم ایس پروگرام کے طلباء درخواست دے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تین ماہ میں سکول کی عمارت تعمیر،اوورسیز کشمیری کمیونٹی نے نئی مثال قائم کردی
درخواست دینے کے لیے کم از کم 60 فیصد نمبر یا 2.5 CGPA ضروری قرار دیا گیا ہے۔
شرائط کے مطابق امیدوار کے والد یا والدہ یا شریکِ حیات کا اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن میں رجسٹرڈ ممبر ہونا لازمی ہے جبکہ ماہانہ آمدنی 2 لاکھ روپے سے زیادہ نہ ہو۔ متوفی رجسٹرڈ ممبران کے بچے بھی مخصوص شرائط کے تحت اہل ہوں گے۔
درخواست فارم OPF کی ویب سائٹ یا ملک بھر میں واقع علاقائی دفاتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ مکمل درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے۔
فائونڈیشن اقدام سے نہ صرف اوورسیز پاکستانیوں کے اہلِ خانہ کو سہارا ملے گا بلکہ ملک میں تعلیم کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔
اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے واضح کیا ہے کہ یہ اسکالرشپ پروگرام ہر سال جاری رکھا جاتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق طلبہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا
ماہرین کے مطابق اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف بیرونِ ملک پاکستانیوں کا اعتماد بڑھے گا بلکہ ان کے اہلِ خانہ کو بھی بہتر تعلیمی مواقع میسر آئیں گے۔
حکومت کی جانب سے ایسے منصوبے ملک میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔




