ایران امریکا مذاکرات میں تعطل کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2.90 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 108.23 ڈالر فی بیرل سے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر پیٹرولیم نے پیٹرولیم مصنوعات میں مزید اضافے کی نوید سنادی
امریکی خام تیل کی قیمت بھی 1.97 ڈالر اضافے سے 96.37 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران امریکا امن مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے اور آبنائے ہرمز سے محدود ترسیل کے باعث عالمی سپلائی پر دباؤ بڑھ گیا ہے جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ، بڑی معیشتوں میں صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ بھی تیل کی طلب کو بڑھا رہا ہے،چین اور امریکہ جیسے ممالک میں توانائی کی ضروریات میں اضافہ عالمی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔
ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے، جس کے عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں تیل قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ،دنیا بھر میں تشویش
خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، کیونکہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ براہ راست ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی لاگت کو متاثر کرتا ہے۔
یاد رہے کہ ایران نے امریکا کو جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق نئی تجاویز پیش کردی ہیں، امریکا کی جانب سے ان تجاویزپر آج غور کیا جائے گا۔




