نیا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہش مند شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے لائسنسنگ کے پورے نظام کو جدید بناتے ہوئے اسے مکمل طور پر ‘پیپر لیس’ (کاغذ سے پاک) کر دیا ہے۔

اس انقلابی نظام کا باقاعدہ افتتاح آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کیا، جس کے بعد اب شہریوں کو لائسنس کے حصول کے لیے پرانے اور پیچیدہ کاغذی عمل سے نجات مل گئی ہے۔ افتتاح کے موقع پر چیف ٹریفک آفیسر (CTO) محمد سرفراز ورک اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے سب سے بڑی خوشخبری!

کاغذی کارروائی اور فوٹو کاپیوں کا جھنجھٹ ختم:

آئی جی اسلام آباد نے نئے ڈیجیٹل کاؤنٹرز کا معائنہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل شہریوں کو لائسنس بنوانے کے لیے ڈھیروں دستاویزات، میڈیکل فارمز، تصاویر اور فائلیں جمع کروانی پڑتی تھیں، جس میں وقت اور پیسہ دونوں ضائع ہوتے تھے۔ اب نئے نظام کے تحت شہریوں کو کسی قسم کی فوٹو کاپی یا اضافی دستاویز لانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

میڈیکل سے اجرا تک سب کچھ ڈیجیٹل:

نئے سسٹم کے تحت میڈیکل ٹیسٹ سے لے کر لائسنس کے اجرا تک کے تمام مراحل کو ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق، یہ اقدام شہریوں کے قیمتی وقت کو بچانے اور ٹریفک پولیس کے نظام میں شفافیت لانے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے چیف ٹریفک آفیسر اور ان کی ٹیم کو مختصر وقت میں یہ منصوبہ مکمل کرنے پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی طلبہ کے لیے جاپان میں مفت تعلیم کا موقع، اسکالرشپ کا اعلان

Scroll to Top