بیجنگ (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی ، چین کے تعاون سے الیکٹرو آپٹیکل سٹیلائٹ خلا میں بھیج دیا
پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے چین کے تائیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر (ٹیسلو) سے ای او تھری سٹیلائٹ کی کامیاب لانچ کی ۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ (EO-3) کی کامیاب لانچنگ کے ساتھ تاریخی کامیابی کا اعلان کردیا ۔خود انحصاری اور تکنیکی مہارت کی طرف پاکستان کے سفر میں ایک قدم آگے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شہبازشریف،عباس عراقچی ملاقات،مذاکرات کی میزبانی پر اظہار تشکر
آئی ایس پی آر کے مطابقEO-3 سیٹلائٹ کی لانچنگ اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ سیٹلائٹ شہری منصوبہ بندی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، فوڈ سیکیورٹی اور ماحولیات کے تحفظ میں انقلاب لانےکیلئے امیجنگ ڈیٹا فراہم کرے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق EO-3 سیٹلائٹ کا کامیاب آغاز متعدد شعبوں میں قومی ترجیحات کو سپورٹ کرنے کیلئے ایک مربوط ارتھ آبزرویشن سسٹم کی عمارت کا کام کرے گا
مزید یہ بھی پڑھیں:کشتواڑ ہیلی کاپٹر واقعہ: حقائق چھپانے کی کوشش؟متضاد دعوے سامنے آ گئے
پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے گا۔اس تاریخی موقع پر وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سپارکو کے انجینئرز اور سائنسدانوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور عزم کو سراہا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے خلائی شعبے میں پاکستان کے ہمہ موسم دوست چین کی غیر متزلزل حمایت کا بھی اعتراف کیا۔




