عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونا نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 971 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 22 ہزار 806 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے براہِ راست اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں سونے کی قیمتیں یکساں ریٹ برقرار
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان موجود ہے۔ قیمتوں میں اس مسلسل اضافے سے عام خریداروں اور سرمایہ کاروں پر براہِ راست اثر پڑ سکتا ہے، جو پہلے ہی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث تشویش کا شکار ہیں۔




