مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آج بروز جمعۃ المبارک 24 اپریل 2026 تک آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں سونے اور چاندی کی تازہ قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے ۔ نئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ہے اور تمام بڑے شہروں میں تقریباً یکساں ریٹ برقرار ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 494,662 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 424,092 روپے ریکارڈ کی گئی ۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 385,386 روپے بتائی گئی ہے، جبکہ 21 قیراط سونے کی قیمت 434,875 روپے فی تولہ جاری کی گئی ہے ۔
ملک کے بڑے شہروں کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور پشاور میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت یکساں طور پر 494,662 روپے رہی ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صرافہ بازار میں قیمتوں کا تعین مرکزی سطح پر یکساں انداز میں کیا جا رہا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا تجارتی نظام میں بڑی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ
آزاد کشمیر میں بھی سونے کی قیمتیں یہی رہیں، جہاں 24 قیراط سونا فی تولہ 494,662 روپے اور 10 گرام 424,092 روپے میں دستیاب رہا ۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی استحکام دیکھا گیا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 7,794 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ 10 گرام چاندی 6,682 روپے میں فروخت ہوئی ۔
چاندی کی یہ قیمتیں بھی ملک بھر میں تقریباً یکساں رہیں ۔
ماہرین کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمتوں کا انحصار عالمی مارکیٹ کے رجحانات، امریکی ڈالر کی قدر اور مقامی طلب و رسد پر ہوتا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کا نیا وار! عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں میں نمایاں اضافہ
حالیہ دنوں میں عالمی مارکیٹ میں معمولی اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی صرافہ بازار میں قیمتیں مستحکم رہی ہیں، تاہم آنے والے دنوں میں عالمی معاشی حالات کے پیش نظر قیمتوں میں تبدیلی کا امکان موجود ہے ۔




