مظفرآباد: تحریک انصاف کا جلسہ ناکام، خالی پنڈال نے کئی سوالات اٹھادیئے

“>مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ہونیوالا پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام،پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں غیر معمولی سناٹا رہا۔

تاحال قیادت و کارکنان کی عدم موجودگی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ جلسہ گاہ میں انتظامات کے تحت بڑی تعداد میں کرسیاں لگائی گئی تھیں، مگر اس کے باوجود بیشتر کرسیاں خالی تھیں۔
پنڈال میں محض محدود تعداد میں ہی افراد موجود دکھائی دے رہے ہیں۔جلسےکیلئے مقررہ وقت گزرنے کے باوجود نہ تو پارٹی کی مرکزی قیادت پنڈال میں پہنچی اور نہ ہی کارکنان کی کوئی بڑی تعداد وہاں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ذیشان حیدر کا سینا دامن کا دورہ ، سرکردہ سیاسی شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت

پارٹی کی سینیئر قیادت کی عدم موجودگی اور جلسے میں مسلسل تاخیر نے کارکنان کے جوش و خروش کو بھی واضح طور پر متاثر کیا ہے، جس کے باعث جلسہ گاہ کا مجموعی ماحول توقعات کے بالکل برعکس نظر آ رہا ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جلسے میں اس غیر معمولی تاخیر اور انتہائی کم حاضری پر کئی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ سیاسی حلقوں میں یہ بحث جاری ہے کہ کیا قیادت کی دوری نے کارکنان کو مایوس کیا ہے

یا انتظامات میں کسی کمی کی وجہ سے پنڈال تاحال خالی پڑا ہے۔ فی الحال جلسہ گاہ میں خاموشی چھائی ہوئی ہے اور مرکزی قائدین کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

مظفرآباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ مزید سنگین سوالات کو جنم دیتا ہے ایسے وقت میں جب اسلام آباد میں امن مذاکرات ہورہے ہیں

دنیا پاکستان کو ایک اچھی طاقت کے طور پر مثبت دیکھ رہی ہو ایسے وقت میں آزاد جموں و کشمیر میں افراتفری کیوں پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

Scroll to Top