محکمہ برقیات مظفرآباد میں آسامیوں کے لیے انٹرویو شیڈول جاری

مظفرآباد: سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں نظامت برقیات مظفرآباد سرکل نے اسسٹنٹ لائن مین (B-7) کی آسامیوں کے لیے انٹرویوز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ آسامیاں فروری 2026 میں مشتہر کی گئی تھیں، تاہم عدالت کے حکم امتناعی کی وجہ سے بھرتی کا عمل روک دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے 23 اپریل 2026 کو اپنے فیصلے میں حکم امتناعی واپس لے لیا ہے، جس کے بعد اب محکمہ برقیات نے بھرتی کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

محکمہ کی جانب سے جاری کردہ انٹرویو شیڈول کے مطابق ضلع مظفرآباد کے امیدواروں کے انٹرویوز مورخہ 2 مئی 2026 کو صبح 10 بجے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد میں ہوں گے۔ ضلع جہلم ویلی کے لیے بھی 2 مئی 2026 کو صبح 10 بجے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہٹیاں بالا میں انٹرویوز کا انعقاد کیا جائے گا۔ ضلع نیلم کے امیدواروں کے انٹرویوز 3 مئی 2026 کو صبح 10 بجے بوائز ڈگری کالج اتھمقام میں منعقد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بینک آف آزاد جموں و کشمیر میں تعیناتی کا معاملہ سنگین، توہینِ عدالت کیس کی سماعت 28 اپریل کو ہوگی

تمام امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اصل دستاویزات کے ساتھ مقررہ تاریخ اور وقت پر متعلقہ مراکز پر حاضر ہوں۔ محکمہ نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کے لیے کوئی ٹی اے ڈی اے (TA/DA) نہیں دیا جائے گا اور نہ ہی امیدواروں کو الگ سے کوئی کال لیٹر جاری کیے جائیں گے۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ شیڈول کے مطابق بروقت پہنچنا یقینی بنائیں۔

Scroll to Top