چارٹر آف ڈیمانڈ :ہیلتھ ایمپلائز کی وزیراعظم ،چیف سیکرٹری کو 30 اپریل تک مہلت

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن آزاد کشمیر کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے چیف سیکرٹری کو حتمی نوٹس دیدیا۔

فیڈریشن کے مطابق 30 جنوری 2026 کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا تھا۔ مطالبات نہ ماننے پر 6 فروری کو احتجاج اور 13 فروری سے روزانہ 2 گھنٹے ٹوکن ہڑتال شروع کی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیری صحافی اعجاز میر اور مبارک حسین اعوان بھارتی سنسر شپ کا نشانہ بن گئے

وزیر اعظم کی 30 مارچ تک یقین دہانی پر عید پر ہڑتال مؤخر کی گئی۔68 دن سے ملازمین ٹوکن ہڑتال اور سوموار کو ضلعی مظاہرے کر رہے ہیں۔

وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے ملاقاتوں میں یقین دہانیاں ہوئیں لیکن عمل درآمد نہ ہوا۔فیڈریشن نے 30 اپریل 2026 تک کی مہلت دے دی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی فضائیہ کا طیارہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کشتوار میں گر کر تباہ، ویڈیو وائرل

مطالبات نہ مانے گئے تو یکم مئی سے محکمہ صحت کے 15 ہزار ملازمین مکمل ہڑتال کریں گے۔ صرف ایمرجنسی سروسز بحال رہیں گی۔ فیڈریشن نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی ذمہ داری حکومت پر عائد کی ہے۔

دوسری جانب ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن آزاد کشمیر کی کال پر ملازمین محکمہ صحت اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کاسروس سٹرکچر ہیلتھ الاؤنس ہیلتھ کئیر الاؤنس کےلئے باہر نکل آئے

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ایم این سی ایچ ملازمین کو نارمل میزانیہ میں لا کر کنٹیجنٹ ملازمین سمیت ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی سی ایم ڈبلیو جنکو اس دور میں بھی 8 ہزار تنخواہ دی جا رہی ہے ان کی چالیس ہزار کی جائے نیشنل ملازمین کو پنشن کی ادائیگی انکو سول سرونٹ کا درجہ دیا جائے

دیگر مطالبات کے لیے سدھنوتی کے اندر سینکڑوں ملازمین نے زبردست احتجاجی ریلی نکالی ملازمین نے بینرز کتبے مزدور کا سرخ جھنڈا ہاتھوں میں لیے حکومت بیوروکریسی چیف سیکرٹری سیکرٹری ہیلتھ کے خلاف شدید نعرے بازی

Scroll to Top