چیمپئنز ٹرافی،پہلے سیمی فائنل میں آج بھارت اور آسٹریلیا کاٹاکرا

دبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں رسائی کی جنگ، پہلے سیمی فائنل میں آج بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں میں  جوڑ پڑے گا۔

دونوں ٹیمیں دن دو بجے دبئی کرکٹ گراؤنڈ میں ان ایکشن ہوں گی، بھارتی ٹیم ایونٹ میں تاحال ناقابل شکست رہی ہے، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 151 ون ڈے میچز کھیلے گئے، 84 میں کینگروز نے میدان مارا جبکہ 57 میں بھارت نے کامیابی حاصل کی۔

چیمپئنز ٹرافی میں دونوں ٹیمیں 4 بار مد مقابل آئیں، بھارت نے دو اور آسٹریلیا نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی، ایک میچ بغیر نتیجہ رہا، آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ میچز میں دونوں ٹیموں کا 8 بار آمنا سامنا ہوا، دونوں ٹیموں نے چار، چار میچز جیتے۔

دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کل 5 مارچ کو مدمقابل ہوں گے، دونوں ٹیمیں آج قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کریں گی۔

جیت کا انحصار اسپن کو بہتر کھیلنے پر ہوگا، آسٹریلوی کپتان

آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے کیلئے تیار ہے اور دبئی کی کنڈیشنز سے آگاہ ہے۔

پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ اس میچ میں بس اپنا کھیل کھیلنا پیش کرناہے، کنڈیشنز استعمال کرنا 100 اوورز تک اچھا کھیلنا ہوگا۔ دو اچھی ٹیمیں کھیلنے جارہی ہیں، اس میچ کو ایک اچھا مقابلہ ہونا چاہیئے۔

آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ ان کو لگتا ہے کہ یہ میچ اس بات پر انحصار کرے گا کہ کون اسپن کو بہتر کھیلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میچ کے ممکنہ ہار جیت کا فیصلہ اس بات ہوگا کہ اسپن کو کیسے کھیلا جاتا ہے، بالخصوص درمیانی اوورز میں۔ یہ ایک چیلنج ہوگا۔ انہیں لگتا ہے کہ میچ میں گیند کچھ اسپن ہوگا، ٹیم کو اس سے نمٹنا ہوگا۔ دیکھتے ہیں یہ کیسے کیا جاتا ہے۔

 

Scroll to Top