مظفر آباد،وائرل ویڈیو کا ڈراپ سین،معاملہ شاپنگ پراختلاف کا نکلا

مظفر آباد/ اسلام آباد( کشمیر ڈیجیٹل) مظفرآباد کے تجارتی مرکز مدینہ مارکیٹ کی ایک گلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس کی تحقیقات میں تفصیلات سامنے آگئیں ہیں ۔دونوں پولیس اہلکار نکلے۔

گزشتہ دنوں وائرل ہونیوالی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار راہ چلتی خاتون کو اپنے پاؤں کی ٹھوکر مارنے کے بعد آگے نکل جاتا ہے جس پر خاتون نے کوئی ری ایکشن نہیں دکھایا۔

تھانہ سٹی پولیس کی رپورٹ کے مطابق ٹھوکر مارنے والا ریزرو پولیس کا کانسٹیبل ظہور ہے جبکہ خاتون اسکی منگیتر ہے شمائلہ فیاض بھی ریزرو پولیس کی کانسٹیبل ہے اور صدر ہائوس میں تعینات ہے۔

پولیس کے دریافت کرنے پر خاتون نہ بتایا کہ شاپنگ کے دوران معمولی اختلاف ہوا جس پر منگیتر نے ردعمل دکھایا جس پر کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتی ہوں،خاتون نے معاملے کو روٹین میٹر قرار دیا۔

خاتون نے استدعا کی ہے کہ سنسنی کا پھیلائی جائے اورپرائیویٹ زندگی کو ویڈیو کے ذریعے متاثر بھی نہ کیا جائے۔

خاتون کی جانب سے معاملہ کو روٹین میٹر قرار دینے پر سوشل میڈیا پر خواتین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ خاتون کو مشورے دینے شروع کردیئے ہیں۔

سوشل میڈیا کی ایک صارف نے لکھا کہ گزارش ہے کہ ایسے انسان سے کبھی شادی نا کرنا جو بھرے بازار میں  یہ سلوک کرے۔ جو مرد کسی عورت کو بازار میں لات مار سکتا ہے وہ اکیلے نا جانے کتنا وحشی ثابت ہوگا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پرپولیس پر سخت تنقید کی گئی تھی، صارفین کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار نے نہ جانے کس خاتون کیساتھ یہ حرکت کی ہے،صارفین نے پولیس اہلکار کو شںاخت کے بعد فوری گرفتار کرنیکامطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر آباد، تجاوزات کیخلاف دوسرے روز بھی آپریشن، حیدری چوک 10 سال بعد واگزار

Scroll to Top