مظفرآباد( مسعودالرحمان) مظفر آباد میں دوسرے روز بھی تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن،10 سالوں سے قابض مافیا سے راستہ واگزار کرالیا گیا۔ناجائز منافع خوری پر 23 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رورل مظفرآباد حماد بشیر نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ صدر سید وجاہت کاظمی و نفری کے نیلم پل ٹالی منڈی حیدری بازار و اطراف میں ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا اس کے علاوہ ناجائز منافع خوری اور پرائس کنٹرول ایکٹ میں 23 افراد کو گرفتار کیا گیا اورموقع کا 21 ہزار روپیہ جرمانہ بھی کیا گیا۔
حیدری چوک جس پر گزشتہ 10سالوں سے ریڑھی اوتھڑامافیا قابض تھا۔تجاوزات کی وجہ سے سکول کالجز سے واپس آنے والی طالبات بھی مشکلات کا شکار تھیں ریڑھی اور تھڑہ فروش ہر آنے جانے والی خواتین پر غلیظ اور بیہودہ جملے کستے تھے ۔
متعدد بار کمشنر مظفرآباد کو اہل علاقہ نے شکایت بھی کی تاہم اس بار انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ہر قسم کی تجاوزات کو ختم کرتے ہوئے ریڑھی اور تھڑہ فروشوں کیلئے الگ سے ایک جگہ مختص کردی ہے۔
شہریوں نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے انتظامیہ کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اب دوبارہ یہاں ریڑھیاں، تھڑے لگانی کی اجازت نہ دے ، ریڑھی بانوں کو متبادل جگہ دی جائے۔آپریشن کے بعد کمشنرمظفرآباد نے بھی جگہ کا دورہ کرکے معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا روزہ،مظفر آباد میں 22گرانفروش گرفتار ،147کو وارننگ ،137کو بھاری جرمانے