جنگ بندی میں توسیع پر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ،پاکستان تنازعات حل کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ میں اپنی طرف سے اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف سےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے جنگ بندی میں توسیع کی ہماری درخواست کو خوش اسلوبی سے قبول کیا تاکہ جاری سفارتی کوششوں کوامن کے قیام کیلئے موقع دیا جاسکے۔

وزیراعظم میاں شہبازشریف نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ اعتماد اور اعتماد کے ساتھ، پاکستان تنازعات کے مذاکرات کے ذریعے حل کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کی بڑی کامیابی،ٹرمپ نے پاکستان کی وجہ سے جنگ بندی میں توسیع کردی

انہوں نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ دونوں فریق جنگ بندی کی پاسداری جاری رکھیں گے اور تنازعہ کے مستقل خاتمے کے لیے اسلام آباد میں ہونے والے دوسرے دور کے مذاکرات کے دوران ایک جامع امن ڈیل کو انجام دینے میں کامیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم میاں شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی درخواست پر ایران سے جنگ بندی میں توسیع کر دی ہے۔

15روزہ جنگ بندی نے آج رات ہی ختم ہوناتھا جس پرپوری دینا تشویش میں مبتلا تھی لیکن اس موقع پر پاکستان نے بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی ہے اور امن معاہدہ کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

Scroll to Top