مشیر اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے امریکی صدر کی جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اعلان کی کوئی اہمیت نہیں اور شکست خوردہ امریکا شرائط کا حکم نہیں دے سکتا۔
مشیر نے اپنے بیان میں ؤکہا کہ ایران کے خلاف جاری ناکہ بندی دراصل بمباری کے مترادف ہے اور اس کا جواب فوجی کارروائی کی صورت میں دیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل کی بڑی کامیابی،ٹرمپ نے پاکستان کی وجہ سے جنگ بندی میں توسیع کردی
مشیر ایرانی سپیکر کا کہنا تھا کہ ہارنے والا فریق شرائط کا حکم نہیں دے سکتا۔جنگ بندی میں توسیع وقت حاصل کرنے کی چال ہے
انہوں نے کہا جنگ بندی میں توسیع دراصل ایک چال ہو سکتی ہے تاکہ اچانک حملے کے لیے وقت حاصل کیا جا سکے، اس لیے ایران کو خود پیش قدمی کرتے ہوئے صورتحال کا کنٹرول سنبھالنا ہوگا۔
قبل ازیں ایرانی سرکاری میڈیا نے کہا تھا کہ ایران نے مذاکرات کے لیے امریکی شرائط کو مسترد کر دیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یک طرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کی۔
یہ بھی پڑھیں:جنگ بندی میں توسیع پر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ،پاکستان تنازعات حل کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، وزیراعظم شہبازشریف
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم میاں شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر جنگ بندی میںتوسیع کردی ہے جس پر وزیراعظم شہبازشریف نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔




