بھارتی ٹی وی چینلز ہیک ’’سچے مسلمان افغان‘‘کے نام سے پیغام جاری

نئی دہلی:ہندوستان کے سب سے بڑے علاقائی ٹی وی نیٹ ورکس میں سے ایک، ون انڈیا، جس کے 30 ملین سے زیاد وویورز ہیں کو 21 اپریل 2027 کو ہیک کر لیا گیا – ایک ایسا واقعہ جس میں واضح تزویراتی سگنلنگ ہے۔

ہیکرز نے، اپنی شناخت ’’سچے مسلمان افغان‘‘کے طور پرپیش کرتے ہوئے اس خلاف ورزی کو جان بوجھ کر پیغام کے طور پر پیش کیا جس کو اصل افغان پرچم کی نمائش سے تقویت ملی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران امریکہ مذاکرات:مثبت نتائج کی امید ہے،شاہزیب خانزادہ

پیغام رسانی نوجوان محب وطن افغانوں کی ایک واضح بغاوت کو جنم دیتا ہے جو اپنی اسلامی شناخت کی غیرت کے ساتھ حفاظت کرتے ہیں۔ یہ ہیبت اللہ کی قیادت والی افغان حکومت کیلئے بھی موثر پیغام تھا کہ بھارت افغان طالبان کو سپورٹ کررہی ہے ۔

یہ ایک ایسا پیغام ہے جو حقیقی افغان طالبان کے مودی کے ہندو بھارت کے ساتھ ناپاک تعلقات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ حقیقی افغان پرچم کی نمائش بھی طالبان کے بینر کو مسترد کرنے کی علامت ہے۔

ایک پیغام یہ بھی ہے کہ افغان نوجوان افغان طالبان کے ظاہری اسلامی نقطہ نظر سے اب بے وقوف نہیں بن رہے بلکہ عوام اب طالبان کا اصل چہرہ دیکھ رہے ہیں جو اسلام مخالف اور ہندو بھارت کا حامی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ٹاکس ،امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان آنے کا امکان،رائٹرز کا دعویٰ

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چینل کی اسکرین پر “Afghan National Anthem ‘Milli Surood’” چل رہا ہے جبکہ ساتھ ہی چینل کا انٹرفیس بھی نظر آ رہا ہے۔

ہندوستان کے ایک علاقائی ٹی وی نیٹ ورک کو مبینہ طور پر ہیک کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ ہیکرز نے خود کو “سچے مسلمان افغان” قرار دیتے ہوئے ایک سیاسی نوعیت کا پیغام نشر کیا۔

وائرل مواد میں اس کارروائی کے ذریعے افغانستان کی موجودہ قیادت اور اس کی پالیسیوں پر تنقید کی گئی، جبکہ ایک مخصوص پرچم کی نمائش بھی کی گئی۔