واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی، جسےواٹس ایپ پلس نام دیا گیا ہے۔

اس اقدام کے بعد صارفین میں یہ تشویش ہے کہ آخر اس سبسکرپشن کے بدلے کیا سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

میٹا کے مطابق یہ سبسکرپشن مکمل طور پر اختیاری ہوگی اور اس سے ایپ کے بنیادی فیچرز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

صارفین بدستور مفت میسجنگ، کالنگ اور پرائیویسی فیچرز سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ابتدائی معلومات کے مطابق “WhatsApp Plus” زیادہ تر ذاتی نوعیت (پرسنلائزیشن) کے فیچرز پر مشتمل ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کی جانب سے مذاکرات میں شرکت کی تصدیق کا انتظار ہے،عطاء تارڑ

جن میں پیڈ اسٹیکرز، کسٹم رنگ ٹونز، تھیمز، وال پیپرز اور ایپ آئیکنز شامل ہیں۔ تاہم یہ تمام تبدیلیاں صرف صارف کو نظر آئیں گی، چیٹ کرنے والے دوسرے افراد کو نہیں۔

مزید برآں، سبسکرائبرز کو 20 چیٹس پن کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی، جو کہ عام صارفین کے مقابلے میں زیادہ لچک فراہم کرے گی۔

واٹس ایپ پلس کی قیمت اندازے کے مطابق پاکستان میں 230 روپے ماہانہ ہونے کا امکان ہے، جو دیگر خطوں کے مقابلے میں کم ہے، بالکل اسی طرح جیسے Spotify اور Netflix جیسے سبسکرپشن سروسز میں دیکھا جاتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خان کی رہائی کیلئے جوجہد جاری،تسلیم کرتا ہوں کارکنوں کی توقعات پر پورا نہیں اترے: بیرسٹر گوہر

یورپ میں اس کی قیمت 2.49 یورو ماہانہ جبکہ میکسیکو میں 29 میکسیکن پیسو ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔تاہم ابھی تک اس سبسکرپشن کی قیمت کے بارے میں کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

ابھی تک اس سبسکرپشن کی قیمت کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا، اور کمپنی کے اندرونی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تفصیلات ابھی طے ہونا باقی ہیں۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب Meta اپنی مختلف ایپس میں سبسکرپشن ماڈلز آزما رہی ہے۔ اس سے قبل “Instagram Plus” جیسے تجربات بھی کیے جا چکے ہیں، اور اب واٹس ایپ بھی اس فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کمپنی نے 2025 کی چوتھی سہ ماہی میں تقریباً 60 ارب ڈالر جبکہ پورے سال میں 200 ارب ڈالر سے زائد آمدن حاصل کی، اور روزانہ تقریباً 3.5 ارب افراد اس کی کسی نہ کسی ایپ کو استعمال کرتے ہیں۔

Scroll to Top