باغ(کشمیر ڈیجیٹل نیوز )ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن باغ سید افراز گردیزی نے کہا ہے کہ میئر باغ نے شہر میں صفائی مہم بند کر کے غیر قانونی قدم اٹھایا ہے ،ایک ہفتہ میں میئر کو عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیج دیں گے،۔۔۔
ڈپٹی میئر باغ افراز گردیزی کا مزید کہنا تھا کہ میئر کا انگ انگ کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے ایک کروڑ روپے کی سکیموں کا واویلا بے بنیاد ہے کہیں کوئی پراجیکٹ شروع کیا منظر عام پر لائیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف مظاہرے میں بلدیہ کی ٹرانسپورٹ چلتی رہی ،عوامی ضروریات کے لیے بلدیہ کی ٹرانسپورٹ بند اور صفائی عملے کو کام سے روک دینا کہاں کی عوام دوستی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خان کی رہائی کیلئے جوجہد جاری،تسلیم کرتا ہوں کارکنوں کی توقعات پر پورا نہیں اترے: بیرسٹر گوہر
افراز گردیزی کا مزید کہنا تھا کہ میئر کی مالی بے ضابطگیوں کے خلاف منتخب کونسلرز کی 8 ماہ پہلے دی گئی درخواست پر انکوائری رپورٹ کے بعد ان کے مالیاتی اختیارات واپس لے لیئے گئے ہیں حکومت پر الزام غلط ہے انہوں نے فنڈز روک رکھے ہیں ۔۔
شہر میں آج سے صفائی ستھرائی کا کام منتخب کونسلرز کی نگرانی میں شروع کر دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساتھی کونسلرز کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں میڈیا بریفننگ کے دوران کیا۔
اس پر میونسپل کارپوریشن کے منتخب ممبران شجاع محمود منگول ایڈوکیٹ ، سید اشفاق گردیزی ، خواجہ مشتاق جعفری ، سردار حنیف ، عاقب گردیزی بھی موجود تھے۔۔
بلدیہ باغ میں حکمران جماعت پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے منتخب کونسلرز نے مشترکہ طور پر کہا کہ میئر میونسپل کارپوریشن میجر ریٹائرڈ عبدالقیوم نے اپنی پریس کانفرنس میں منتخب نمائندگان پر بلدیہ کا ڈیفالٹر ہونے کا بے بنیاد الزام لگایا جس کی مذمت کرتے ہیں ۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ آزاد کشمیر:ڈی آئی جیز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن معطل، فریقین 6 مئی کو طلب
کسی کونسلر کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو منظر عام پر لایا جائے انہوں نے کہا گزشتہ 3 سال سے ادارے میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے منتخب کونسلرز جب فنڈز کی خرچ کا حساب مانگتے ہیں تو ان کو گالیاں دی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میئر میونسپل کارپوریشن میں اپنی اکثریت کھو چکے ہیں ایک ہفتہ میں انکے خلاف عدم اعتماد لا رہے ہیں۔
میونسپل کونسلرز نے گزشتہ روز ممبر اسمبلی کے احتجاجی مظاہرے میں لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ممبر اسمبلی سردار میر اکبر خان گزشتہ 15 سال سے عوام کو بیوقوف بنا کر اقتدار کے مزے لوٹتے رہے اب حکومت سے باہر ہوئے واویلا مچا رہے ہیں ۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہجیرہ، آزادامیدوار سیاسی میدان میں آگئے،درجنوں شہری راجہ سجاد کے قافلے میں شامل
سرکاری ملازمین اور اداروں کے خلاف دھمکیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ، انہوں نے کہا ہے کہ تین دن میں میئر کی کرپشن اور اقربا پروری کے تمام ثبوت لیکر پریس کلب باغ میں پریس کانفرنس کریں گے جس میں تمام حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔
صفائی ٹیکس تاجر دیتے ہیں اور بلدیہ کی ٹرانسپورٹ کے فیول کے ادائیگی ہر ماہ کی یکم تاریخ کو ہوتی ہے ،شہر میں صفائی کا کام اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بند کرنا ذاتی آنا کی تسکین ہو سکتی ہے عوام دوستی نہیں ہے اور ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔
میئر میونسپل کارپوریشن باغ سے ہم نے کارپوریشن کے خرچ اخراجات کا حساب مانگا جو وہ نہ دے سکے۔ہم بھی اسی کارپوریشن کا حصہ ہیں اور یہ ہم حق رکھتے ہیں کہ بلدیہ کے پیسوں کے خرچ اخراجات کا ہم کو علم ہو۔
۔ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن سید افراز گردیزی نے کہا کہ حساب مانگنے پر میئر نے شہر کی صفائی ستھرائی پر پابندی لگا دی۔ہم ممبران کارپوریشن اپنے حصے کا کام کریں گے اور صفائی میں کردار ادا کریں گے۔




