آپریشن سندور میں بدترین شکست کا اعتراف، بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی بوکھلاہٹ عیاں

نئی دہلی: آپریشن سندور میں بھارتی افواج کی عبرتناک شکست اور تاریخی رسوائی کے بعد اب بھارتی عسکری قیادت نے بھی ہزیمت کا اعتراف کرنا شروع کر دیا ہے۔ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے حالیہ بیانات نے بھارتی فوج کی شکست خوردہ ذہنیت اور اندرونی خلفشار کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے ایک تقریب کے دوران غیر پراعتماد باڈی لینگویج اور لڑکھڑاتی آواز میں آپریشن سندور میں ہونے والی ہزیمت کو چھپانے کی ناکام کوشش کی۔ انہوں نے مضحکہ خیز منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ “آنے والے چیلنجز مختلف ہوں گے، ہمیں پچھلے سندور کو بھول کر اب اگلے سندور کی تیاری کرنی چاہیے۔” جنرل انیل چوہان کا اپنی خفت مٹانے کے لیے ٹرائی سروسز (بری، بحری اور فضائی افواج) میں ہم آہنگی بہتر بنانے پر زور دینا دراصل اس بات کا برملا اعتراف ہے کہ آپریشن سندور کے دوران بھارتی افواج کے درمیان تعاون کا فقدان تھا جو ان کی رسوائی کا سبب بنا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت ایک بار پھر عالمی سطح پر مذاق بن گیا، امریکی صحافی کے ٹوئٹ نے ہلچل مچادی

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی چیف آف اسٹاف کا شکست کا ذمہ دار ٹیکنالوجی کو ٹھہرانا اور نئی ٹیکنالوجی کو واحد حل قرار دینا ہرگز حقیقت پسندانہ مؤقف نہیں ہے۔ ماہرین کے مطابق “نئے سندور” کی بات دراصل اس امر کی غمازی ہے کہ ماضی کی بدترین شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تکنیکی پہلوؤں کی آڑ میں غیر مؤثر کارکردگی کو چھپانا ایک غیر پیشہ ورانہ اور بزدلانہ طرزِ عمل ہے۔

تجزیہ کاروں کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی بری، بحری اور فضائی افواج میں مؤثر ہم آہنگی کی کمی ہی آپریشن سندور میں بھارت کی تاریخی ناکامی کی اصل وجہ بنی۔ بھارت اس وقت عالمی تنہائی کا شکار ہے، اس لیے اس نوعیت کے بیانات خود کو عالمی منظر نامے پر “متعلقہ” دکھانے کی ایک ناکام کوشش ہیں۔ ان بیانات سے واضح ہے کہ بھارت نے اپنی ماضی کی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا، تاہم پاکستان کی جانب سے پیغام واضح ہے کہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا جواب انتہائی سخت، مؤثر اور فیصلہ کن دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: آپریشن سندور کے بعد بھارتی عوام کا فوج پر غصہ!دہلی کی سڑک پر بریگیڈیئر کی پھینٹی لگا دی

Scroll to Top