کراچی (کشمیر ڈیجیٹل)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا دیا ۔
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی طرف سے دئیے گئے 256 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 137 رنز پرآل آؤٹ ہو گئی ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بیون جیکب نے 34، شمائل حسین نے 21 ، دنیش چندیمل نے 19 اور کپتان سعود شکیل نے 12 رنزبنائے ۔
گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق 7، حسن نواز 5، ثاقب خان 4، جہانداد خان 3 ، ابرار احمد ایک اور ریلے روسو بغیر کوئی رن بنائے ہی واپس پویلین لوٹ گئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل11:ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 10رنز سےہرا دیا
پشاور زلمی کی جانب سے محمد باسط نے 3 کھلاڑیوں کومیدان چھوڑنے پر مجبور کیا، ایرون ہارڈی اور علی رضا کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں جبکہ سفیان مقیم اور مائیکل بریسویل نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
قبل ازیں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے ۔
پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے 52 گیندوں پر 4 چھکو ں اور 6 چوکوں کی بدولت 100 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی ، کوشال مینڈس 83 رنز کی شاندار اننگ کھیلی ، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے ۔
زلمی کے فرحان یوسف 19 اور محمد حارث 16 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ ایرون ہارڈی 26رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کیوں جوائن کی؟ معین علی نے بتا دیا
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے الزاری جوزف، ابرار احمد اورعثمان طارق نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی ۔




