افواج پاکستان کا جدید ترین ڈرون فضا میں ہی مار گرانے کا کامیاب تجربہ

جہلم (کشمیر ڈیجیٹل)افواج پاکستان نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

ٹِلّہ فائرنگ رینج جہلم میں آج ایک نجی کمپنی کے تیار شدہ ایئر ڈیفنس ٹارگٹ ڈرون کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں::مہاجرین نشستوں پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ،جے کے این اے پی کا اعلان

پاکستان کی افواج نے جدید ترین ایئر ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جس میں ایک ٹارگٹ ڈرون کو فضا میں ہی مار گرایا گیا۔

یہ تجربہ ٹِلّہ فائرنگ رینج جہلم میں کیا گیا، جہاں ایک نجی کمپنی کے تیار کردہ ایئر ڈیفنس ٹارگٹ ڈرون کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پاور سیکٹر ملازمین کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

اس کامیاب تجربے نے پاکستان کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کیا ہے۔ اس تجربے کے دوران جدید ترین ڈرون سسٹم نے اپنے ہدف کو فضا میں ہی تباہ کر دیا جو کہ ملکی فضائی دفاع کیلئے بڑی پیشرفت ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کی کامیابی سے پاکستان کے فضائی دفاع میں مزید بہتری آئی ہے اور دشمن کی ممکنہ فضائی حملوں کا بھرپور جواب دینے کے لیے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ تجربہ پاکستان کے دفاعی میدان میں ایک اہم سنگ میل ہے، جو ملک کے دفاعی سسٹمز کی جدیدیت اور طاقت کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

Scroll to Top