اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پراپرٹی کی سرکاری قیمتوں میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے، جہاں بعض علاقوں میں یہ کمی 33 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے ۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس وصولی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اسلام آباد میں پراپرٹی کے ویلیوایشن ریٹس میں کمی کر دی ہے اور اس حوالے سے تیسری مرتبہ نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن میں شہر کے مختلف سیکٹرز کے لیے نئی سرکاری قیمتوں کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں ۔
نئی شرحوں کے مطابق سیکٹر بی-17 میں قبضہ شدہ پلاٹ کی قیمت 30 ہزار روپے فی گز سے کم کر کے 21 ہزار روپے فی گز کر دی گئی ہے، جبکہ بغیر قبضہ پلاٹ کی قیمت 15 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار 500 روپے فی گز مقرر کی گئی ہے ۔
سیکٹر سی-14 میں ویلیوایشن 30 ہزار سے کم ہو کر 21 ہزار روپے فی مربع گز، سی-15 میں 25 ہزار سے کم ہو کر 17 ہزار 500 روپے فی مربع گز اور سی-16 میں 20 ہزار سے کم ہو کر 14 ہزار روپے فی مربع گز کر دی گئی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ٹرمپ کے متوقع دورہ پاکستان پر مسئلہ کشمیر پر بات ہونے کاامکان
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکٹر ڈی-12 میں قیمت ایک لاکھ 30 ہزار روپے سے کم کر کے 91 ہزار روپے کر دی گئی ہے، جبکہ ڈی-13 میں یہ شرح 16 ہزار سے کم ہو کر 11 ہزار 500 روپے فی مربع گز ہو گئی ہے ۔
اسی طرح سیکٹر ای-12 میں ویلیوایشن ریٹ 56 ہزار سے کم ہو کر 39 ہزار 200 روپے فی مربع گز مقرر کیا گیا ہے۔ سیکٹر ایف-15 میں بغیر قبضہ فارم ہاؤس کی قیمت 20 ہزار سے کم کر کے 12 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے ۔
مزید برآں، سیکٹر جی-13 میں پلاٹ کی قیمت ایک لاکھ روپے سے کم ہو کر 70 ہزار روپے اور جی-14 میں 45 ہزار سے کم ہو کر 31 ہزار 500 روپے فی مربع گز کر دی گئی ہے ۔
مزید تفصیلات کے مطابق جی-15 میں ویلیوایشن ریٹ 25 ہزار سے کم ہو کر 17 ہزار 500 روپے، جی-16 میں 15 ہزار سے کم ہو کر 10 ہزار 500 روپے، جی-17 میں 25 ہزار سے کم ہو کر 17 ہزار 500 روپے جبکہ آئی-11 میں 40 ہزار سے کم ہو کر 28 ہزار روپے فی مربع گز مقرر کیا گیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 94 ہزار سے بھی تجاوز
ایف بی آر کے اس اقدام کو پراپرٹی مارکیٹ میں سرگرمی بڑھانے اور ٹیکس نیٹ کو بہتر بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے ۔




