مظفرآباد :صدر آزاد جموں و کشمیر نے ’’پیغامِ امن کمیٹی‘‘کی منظوری دے دی، کمیٹی میں اہم شخصیات کو شامل کیا گیا ہے، محکمہ داخلہ آزاد کشمیرنے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
صدرِ ریاست کی منظوری سے بنائی گئی اس 10رکنی کمیٹی میں مختلف مکاتبِ فکر کے جید علماء کرام اور مذہبی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین ضلع کونسل سردار آصف خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد تیسری بار ناکام
حافظ طارق محمود پیغام امن کمیٹی آزادکشمیر کے کوآرڈینیٹر نامزد کر دیئے گئے ہیں، سجادہ نشین آستانہ عالیہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری،صدر دارالعلوم مظفرآبادمولانا محمودالحسن رکن ہوں گے۔
مولانا عبداللہ شاہ مظہر ،مولانا الطاف حنائین سیفی ،علامہ امتیاز احمد صدیقی، مولانا زبیر نقشبندی، خطیب کھڑی شریف میرپور ،علامہ سید فرید نقوی، شیعہ علمائے مشائخ مظفرآباد ،علامہ دانیال شہاب، دارالعلوم اہلِ حدیث،پادری فضل ریاض اور چرچ آف مظفرآبادبھی پیغام امن کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔
پیغام امن کمیٹی کی ذمہ داری نیشنل ایکشن پلان 2021 کے مطابق مربوط قومی بیانیے کے ذریعے پرتشدد نظریات کے خاتمے کے لیے حکمت عملی تجویز کرنا اور معاونت فراہم کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے حافظ طارق محمود سینئر ڈپٹی چیف کمشنر پاکستان اسکاؤٹس تعینات
کمیٹی کے قیام کا مقصد دہشتگردی، انتہا پسندی، فرقہ واریت اور نفرت انگیز تقاریر کے خلاف متفقہ قومی بیانیے کے لیے تجاویز دینا،متعلقہ امور میں حکومت کی معاونت کرنا شامل ہے۔
یاد رہے کہ حافظ طارق محممود پیپلزپارٹی علماء ومشائخ ونگ کے صدر بھی ہیں اور اب انہیں اہم کمیٹی کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔




