اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کیساتھ ڈیل ہوجاتی ہے تو میں پاکستان کا دورہ کروں گا۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت زبردست کام کیا، ہم ایران کیساتھ معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں ۔ ایران کو اچھے طریقے سے ڈیل کررہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شدید آندھی ، سیاحوں کی رافٹ منگلا ڈیم میں پھنس گئی، ریسکیو ٹیمیں نے 115 افراد کو بچالیا
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگرا یران کیساتھ ڈیل نہ ہوئی تو پھر دوبارہ جنگ کے امکانات بڑھ جائیں گے ۔ ایران کو جوہری صلاحیت نہیں لینے دینگے ۔ ایران ایٹمی صلاحیت حاصل نہ کرنے پر رضا مند ہے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر زبردست شخصیات ہیں ۔ پاکستان نے عالمی سطح پر جنگ رکوانے میں بہترین کردار ادا کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں شکست دیدی
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ملاقات ویک وینڈ پر ہوسکتی ہے۔ اگر ڈیل نہیں ہوئی تو جنگ دوبارہ جنگ شروع ہوجائے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اب جنگ بندی میں مزید توسیع کی ضرورت نہیں ہے۔ ایران پہلے جن باتوں پر آمادہ نہیں تھا، اب آمادہ ہے۔
لبنان اور اسرائیل کی قیادت سے جنگی بندی معاملے پر حوصلہ افزا گفتگو ہوئی ۔ لبنانی اوراسرائیلی وزیراعظم کو وائٹ ہائوس بلاوں گا۔
ٹرمپ کے بقول ایران نے اتفاق کیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہ بنائے گا اور نہ ہی اپنے پاس رکھے گا بلکہ اپنا اپنا جوہری ڈسٹ بھی ہمارے حوالے کرے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شہبازشریف وفد کے ہمراہ انطالیہ پہنچ گئے، وزیراعظم کا پرتپاک استقبال
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب نہ تو ایران کے لیڈرز رہے ہیں اور نہ ہی ان کے پاس فضائیہ، بحریہ اور فوج باقی نہیں رہی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اچھے مذاکرات کررہے ہیں۔ پاکستان بہت اچھا کام کررہا ہے۔ اگر ایران سے ڈیل ہوگئی تو پاکستان جا سکتا ہوں۔
انھوں نے پاکستان کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے جنگ بندی مذاکرات میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم انسان ہیں۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ لبنانی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم سے آج ٹیلیفون پر اچھی بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں جنگ بندی پر راضی ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں نیتن یاہو اور لبنانی کے صدر سے ملنے جا رہا ہوں۔




