ترکیہ (کشمیر ڈیجیٹل)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے دورہءِ ترکیہ پر انطالیہ پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہبازشریف اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق انطالیہ کے گورنر ہلوسی شاہین (Hulusi Şahin) نے ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا. اس موقع پر پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید اور اعلی سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرکاری ملازمین کیلئے بائیک پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ
وزیر اعظم کل پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔ فورم کے دوران، وزیر اعظم فورم میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کیلئے لیڈرز پینل” میں شرکت کریں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم کی صدر رجب طیب ایردوان اور دیگر اہم عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر کی سیاست میں بڑا بریک تھرو، انجینئر افتخار حسین میر پی ٹی آئی میں شامل
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیرِ اعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی پاکستانی وفد میں وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کے دورہ پر ریاض پہنچ گئے تھے جہاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
: وزیراعظم شہباز شریف اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی مجموعی صورتحال، امن کوششوں اور باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فرانسیسی صدرنے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم کو مبارکباد دی اوراسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت پر صدر میکرون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔




