کلس بائی پاس روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ، خاتون جاں بحق، تین افراد زخمی

اعوان پٹی(کشمیر ڈیجیٹل) کلس بائی پاس روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق گاڑی گوڑی سیداں سے اعوان پٹی ایک بارات کے ہمراہ گئی تھی کہ واپسی کے دوران کلس بائی پاس روڈ پر حادثے کا شکار ہو گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:باجوڑ، افغان طالبان کی گولہ باری، پاک فوج کا منہ توڑ جواب ، 3 چوکیاں تباہ

حادثے کے نتیجے میں نورین زوجہ بلال موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ڈرائیور محمد اقبال، شامین دختر اقبال اور اقبال شاہ ولد اصغر شاہ ساکنان گوڑی سیداں زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی حکومت 5 لاکھ کے عوض سرکاری ملازمتیں بانٹ رہی ہے ، شاہ غلام قادر کا انکشاف

مقامی افراد کے مطابق حادثہ تیز رفتاری یا سڑک کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا، تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

علاقے میں اس افسوسناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کی فضا قائم ہے۔

Scroll to Top