باجوڑ، افغان طالبان کی گولہ باری، پاک فوج کا منہ توڑ جواب ، 3 چوکیاں تباہ

شمالی وزیرستان (کشمیر ڈیجیٹل) باجوڑ سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی حدود میں سولین آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے چوکیاں تباہ کردیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے سرحد پار ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔کارروائی میں افغان طالبان کی تین اہم حفاظتی چوکیاں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:باجوڑ، شہید بچوں سمیت3 افراد سپرد خاک ، سکیورٹی افسران کی متاثرین سے اظہار تعزیت

اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی میں کئی دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں جبکہ ان کی دفاعی پوزیشنز کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ فورسز کی جانب سے اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا جس کے بعد سرحد پار سے خاموشی چھا گئی۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ملکی سرحدوں کی خلاف ورزی اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر: راجوری سیکٹر میں آزادی پسندوں کاحملہ، 3 بھارتی فوجی ہلاک،ایک یرغمال

باجوڑ سیکٹر میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد سرحد پر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور فورسز کسی بھی قسم کی مزید اشتعال انگیزی کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کی جانب سے بار بار شہری آبادی کو نشانہ بنانا ناقابلِ برداشت ہے، تاہم فورسز کی مؤثر کارروائی سے انہیں حوصلہ ملا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جوابی کارروائی میں متعدد دہشتگرد مارے گئے، جبکہ دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا،سیکیورٹی اداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Scroll to Top