ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، جس کے باعث صرافہ بازاروں میں قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ جمعرات کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4,825 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ کے ان اثرات کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتیں تیزی سے بڑھیں۔ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 862 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1,200 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 32 ہزار 837 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 110 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 514 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 94 روپے اضافے کے ساتھ 7 ہزار 299 روپے پر پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین روز سے قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے سرمایہ کاروں اور خریداروں میں تشویش اور دلچسپی دونوں بڑھی ہوئی ہیں۔




