پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی،بھارتی میڈیا اسلام آباد مذاکرات کی کوریج کرنے پر مجبور

پاکستان کی عالمی سطح پر ایک اور بڑی کامیابی ۔ بھارتی میڈیا اسلام آباد میں ہونیوالے ایران ، امریکہ مذاکرات کو کوریج دینے پر مجبور ہوگیا ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی عالمی سطح پر کامیاب سفارتکاری تسلیم کئے جانے کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان کی عالمی سطح پر ہونیوالی سفارتی کامیابیاں تسلیم کرنے پر مجبور ہوگیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عدم ادائیگیاں :کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا ترقیاتی منصوبے بند کرنے کا اعلان

گزشتہ کئی سالوں سے بھارتی گودی میڈیا جہاں پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرتا چلا آیا ہے وہاں آج پاکستان کی عالمی سطح پر ہونیوالی کامیابیوں کو تسلیم کرنےلگا جس کے بعد اسلام آباد مذاکرات کی ہائی لیول پر کوریج شروع کردی۔

بھارتی میڈیا اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو چکا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کی اہمیت اور کردار کو سراہا جا رہا ہے۔

یہ تبدیلی ایک بڑی سیاسی اور سفارتی کامیابی کے طور پر سامنے آئی ہے، جس نے بھارتی میڈیا کو پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کرنے پر مجبور کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھور کا محکمہ خواراک کو معیاری گندم اور آٹا فراہم کرنے کا حکم

بھارت کی جانب سے شروع میں اس ثالثی کو شک و شبے کی نظر سے دیکھا گیا تھا، تاہم اب عالمی برادری کے دباؤ اور پاکستان کے کامیاب سفارتی اقدامات نے بھارتی میڈیا کو اس حقیقت کا اعتراف کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

دوسری طرف، بھارتی میڈیا نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مودی سرکار کی ناکام خارجہ پالیسی کی بدولت بھارت عالمی سطح پر تنہا ہوتا جا رہا ہے۔

Scroll to Top