پاکستان کی جنگ بندی کیلئے کوشش قابل تعریف،مذاکرات جلد اسلام آباد میں ہونگے، وائٹ ہائوس کی تصدیق

واشنگٹن(کشمیر ڈیجیٹل) وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ، مذاکرات کا اگلا مرحلہ ممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہوگا۔ جنگ بندی سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت نتیجہ خیز اور جاری ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایران، امریکا جنگ بندی سے متعلق پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو سراہتے ہیں، مذاکرات کا اگلا مرحلہ ممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہوگا، ایران سے مذاکرات میں پاکستان واحد ثالث ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عدم ادائیگیاں :کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا ترقیاتی منصوبے بند کرنے کا اعلان

ترجمان کاکہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست کی خبریں غلط ہیں۔

واضح رہے کہ ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں اگلے ہفتے کے اختتام پر ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کو ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے تیاریوں کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھور کا محکمہ خواراک کو معیاری گندم اور آٹا فراہم کرنے کا حکم

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفد کی نمائندگی نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کریں گے جبکہ ایران کی جانب سے اسپیکرباقرقالیباف اور وزیرخارجہ عباس عراقچی وفد کی نمائندگی کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا، دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے تک مذاکرات چلتے رہے تاہم مذاکرات کسی ڈیل پرپہنچے بغیر ہی ختم ہو گئے۔

اس حوالے سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی، ہم نے اپنی تجاویز ایران کے سامنے رکھ دی ہیں اور اب گیند ایران کے کورٹ میں ہے۔

Scroll to Top