ٹرمپ

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر شیئر کردہ اپنی اے آئی جنریٹڈ تصویر ڈیلیٹ کردی

Pakistan SCO Summit 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید تنقید کے بعد اپنے سوشل میڈیا ٹرتھ پر اپنی اے آئی جنریٹڈ تصویر ڈیلیٹ کردی ہے۔ امریکی صدر نے اس تصویر میں خود کو یسوع مسیح کے طور پر پیش کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق تصویر کے پوسٹ کیے جانے کے بعد امریکی صدر پر مسیحی رہنماؤں کی طرف سے توہینِ مذہب کے الزامات سامنے آئے۔ صدر ٹرمپ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پیج پر تقریباً 12 گھنٹے تک رہی جس کے بعد اسے ڈیلیٹ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ اور پوپ لیو کی ایک دوسرے پر تنقید ،لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی

دوسری جانب ٹرمپ نے خود کو یسوع مسیح جیسا دکھا کر شیئر کی جانے والی تصویر کا دفاع کرنے کی کوشش کی اور کہا انہوں نے خود کو ڈاکٹر جیسا بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی تھی اور اس کا انداز ریڈ کراس کے ورکر جیسا تھا۔ ٹرمپ یہ واضح کرنے میں ناکام رہے کہ اگر خود کو ڈاکٹر کے طور پر ہی پیش کرنا تھا تو یسوع کے پس منظر میں دکھائی جانے والی روشنی کی طرح ڈاکٹر کے ہاتھ سے نکلتی شعاعیں دکھانے کی وجہ کیا تھی؟

مزید پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کا ایران کیخلاف محدود فوجی کارروائی کا عندیہ، وال سٹریٹ جرنل

Pakistan SCO Summit 2026