پی ایس ایل میں کراؤڈ کی واپسی، چیئرمین پی سی بی نے عندیہ دیدیا

چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ میں کراؤڈ کی واپسی کی امید ظاہر کر دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں کراؤڈ کے حوالے سے دُنیا کے حالات اور صورتحال کو دیکھ کر وزیراعظم صاحب سے بات کروں گا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ کراؤڈ کو پی ایس ایل میں لانے کی پوری کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل11:20 میچز مکمل، پوائنٹس ٹیبل پر کونسی ٹیم پہلے نمبر پر ہے؟

محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل اور دیگر افراد سب مل کر امن کیلئے کام اور کوشش کررہے ہیں۔ان حالات میں پی ایس ایل کرانا ہماری لا انفورسمنٹ ایجنسیوں کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میدان میں تماشائیوں کے نہ آنے سے پی سی بی ، فرنچائزز کو گیٹ منی اپنے پاس سے ادا کرے گا۔ میدان میں تماشائیوں کو آنے کی اگر اجازت مل گئی تو شیڈول تبدیل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، بھارت میں پیٹرول کی شارٹیج ہے، پاکستان میں پیٹرول کی قلت نہیں۔

محسن نقوی نے چیئرمین آئی سی سی سے متعلق افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر اور بھی کافی ذمہ داریاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے بڑی شراکت داری کا ریکارڈ قائم

یاد رہے کہ ایران جنگ کے باعث پیٹرول بچت کے پیش نظر حکومت نے پی ایس ایل میچز بغیر شائقین کے کرانے کا فیصلہ کیا تھا، فرنچائز مالکان بھی شائقین کو اجازت دینے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

Scroll to Top