پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی قیادت کراچی طلب، فریال تالپور کی زیرصدارت اجلاس، اہم فیصلے

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت کی انچارج کشمیر افیئرز ، مرکزی صدر برائے خواتین ونگ پاکستان پیپلز پارٹی محترمہ فریال تالپور سے ملاقات ہوئی ہے جس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی قیادت کی کراچی یاترا کو اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ پیپلزپارٹی میں شامل ہونیوالے سردار تنویر الیاس اور ان کے گروپ کے علاوہ بیرسٹر گروپ کو بھی حکومت کیخلاف سے تحفظات ہیں۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر اجلاس میں اہم فیصلے بھی کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں ،فاروق حیدر کا آزادکشمیر حکومت پر الزام

سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ سردار تنویر الیاس سمیت کچھ وزراء پیپلزپارٹی حکومت سے ناراض ہیں اور وہ پیپلزپارٹی کو چھوڑ سکتے ہیں جبکہ بیرسٹر گروپ بھی کئی بار تحفظات کا اظہار کرچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گروپ کے رہنمائوں کے حوالے سے بھی اطلاعات ہیں کہ ان کے مسلم لیگ(ن) سے رابطے ہیں جس کا پیپلزپارٹی قیادت نے نوٹس لیا ہے اور اہم اقدامات کا فیصلہ کردیا ہے۔

میرپور شہر سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے فرزند چوہدری یاسر سلطان امیدوار ہیں لیکن وہاں پر وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید کے بھائی معیز مجید بھی مہم شروع کرچکے ہیں جس پر بیرسٹر گروپ کےخدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت آنے والے دنوں میں اہم فیصلے لےسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیراشوٹرز کی آمد,ن لیگ میں پھڈا، فیصل راٹھور کا مظفرآباد سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ملاقات کرنے والوں میں قائمقام صدر و سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر ، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور ، سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان،سابق وزیراعظم و سینئر رہنما پیپلز پارٹی سردار تنویر الیاس خان ، صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین ، مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری محمد ریاض ، موسٹ سینئر وزیر حکومت میاں عبد الوحید ایڈووکیٹ ، وزیر حکومت سردار جاوید ایوب اور ڈی جی پرائم منسٹر سیکرٹریٹ عامر ذیشان جرال موجود تھے۔

Scroll to Top