پی ایس ایل

پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ کا حیدر آباد کنگز مین کو جیت کیلئے 154رنز کا ہدف

پی ایس ایل 11 کے21ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگزمین کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ  نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے جہاں ٹاس جیتنے کے بعد حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز اسکور کیے ۔ ٹیم کی جانب سے تجربہ کار بلے باز ڈیوون کونوے نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 45 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بڑا ٹاکرا آج! پی ایس ایل 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدرآباد کنگز آمنے سامنے

ان کے علاوہ مارک چیپ مین نے بھی ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 42 رنز اسکور کیے۔ نوجوان کھلاڑی سمیر منہاس نے 22 رنز جبکہ محمد فائق نے 18 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے کو سہارا دیا ۔

حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے بولنگ کا عمدہ مظاہرہ دیکھنے میں آیا، جہاں آصف محمود نے شاندار لائن اور لینتھ کے ساتھ 4 اہم وکٹیں حاصل کیں اور اسلام آباد کی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا ۔ ان کے ساتھ محمد علی نے بھی اچھی بولنگ کرتے ہوئے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

ٹاس کے موقع پر حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور وہ پچھلے میچ کی کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عاکف جاوید کی جگہ آصف محمود کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل11:20 میچز مکمل، پوائنٹس ٹیبل پر کونسی ٹیم پہلے نمبر پر ہے؟

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کرس گرین نے کہا کہ شاداب خان آج احتیاطی تدابیر کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی جگہ مہران ممتاز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کو ہی ترجیح دیتے ۔

Scroll to Top