اسلام آباد:پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کرتے ہوئے تمام جامعات کو 15 اپریل تک داخلے مکمل کرنے حکم دے دیا ہے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں خالی نشستوں کو مکمل کرنے کے لیے پاسنگ پرسنٹیج میں 3 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا
اعلامیے میں کہا گیا کہ ایم بی بی ایس (MBBS) کے لیے پاسنگ مارکس 55 فیصد سے کم کر کے 52 فیصد اور بی ڈی ایس (BDS) کے لیے اب 50 فیصد کے بجائے 47 فیصد نمبر درکار ہوں گے۔
پی ایم ڈی سی نے تمام جامعات کو 15 اپریل 2026 تک داخلے مکمل کرنے کا حکم دیا اور کہا ہے کہ پہلے سے موجود اہل امیدواروں کو ترجیح دی جائے اور نشستیں خالی رہنے پر رعایت لاگو ہوگی۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نجی طبی اداروں کو مستحق طلبہ کی فیسوں میں کمی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے جبکہ داخلوں میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر پی ایم ڈی سی کا زائد فیس وصول کرنے والے کالجز کیخلاف کارروائی شروع کرنے کا اعلان
پی ایم ڈی سی نےمقررہ فیس سے زائد چارج کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ جاری کیا ہے۔




